Books
کتاب :بدلتے ہندوستان کی زعفرانی تصویر-ہندوتوا
مصنف : شبیع الزماں (پونہ) ناشر : وہائٹ ڈاٹ پبلشرز،دہلی
ہند وستان میں ہندوشدت پسندی کے جدید مظاہر،ایک منصوبہ بند جدوجہد کا نتیجہ ہیں۔اس جدوجہد کی بنیاد ،ویدو کا نظام ذات پات اور برتری کا فلسفہ ہے۔اس فلسفہ کو قوت پہنچانے کے لئے 'ہندوتوا' کا تصور پیش کیا گیا۔جس کے تحت ایک مذہبی،معاشرتی اور سیاسی جدوجہد کا آغاز ہوا ۔اس تصور کی تشکیل مغرب کے فلسفہ قومیت اور عسکریت کی منہج پر کی گئی تھی،اور ہندوستان میں بڑے پیمانے پر اس کے سلسلے میں مسلسل منضبط تحریکات کا انعقاد کیا گیا۔موجودہ مظاہر پر نظر دوڑاتے وقت اس پس منظر کا اور ہندو شدت پسند تحریکات کی کم وبیش 80 سالہ جدوجہد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔یہ کتاب اس جدوجہد کا فکری اور عملی ،دونوں پہلوؤں سے ایک متوازن مطالعہ پیش کرتی ہے۔اس کتاب میں بالخصوص ان پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے جنہوں نے ہندوتوا کی تحریک کو نہ صرف باقی رکھا بلکہ اسے ہندوؤں کی نجات کے ناگزیر ذریعہ کی حیثیت سے ہندوستان کی عوام کو باورکرایا۔
ابتداً یہ مضامین قسط وار ماہانہ رفیق منزل کے صفحات میں شائع ہوئے،اور اب زیرِ نظر کتاب کی شکل میں حاضر ہیں ۔ موضوع سے متعلق بر محل مواد،مصنف جناب شبیع الزماں کی اس موضوع پر گہری تحقیق اور دسترس کا ثبوت ہے۔


کوئی تبصرے نہیں